ایران کے محکمہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاک ہونیوالے شہریوں کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوسکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ 8 اور 9 جنوری کو پرتشدد مظاہروں میں ایران کی سڑکوں پر 30 ہزار سے زائد لوگ مارے گئے، ایران کی وزارت صحت کے دو اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہروں پر شدید فائرنگ کی، اس دوران لاشیں اٹھانے کیلئے گاڑیاں کم پڑ گئی تھیں۔
محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ لاشیں اٹھانے کیلئے ریاست کے پاس باڈی بیگز کا ذخیرہ بھی ختم ہوچکا تھا اور لاشیں اٹھانے کیلئے بڑے ٹریلرز کا استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب امریکا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران میں 5ہزار 459 اموات کی تصدیق کی اور مزید 17 ہزار 31 افراد سے متعلق تفتیش کر رہے ہیں۔


