منگل, جنوری 27, 2026
ہومانٹرنیشنلانڈونیشیا، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں میں اضافہ، 16ہوگئیں

انڈونیشیا، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں میں اضافہ، 16ہوگئیں

انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 23 فوجیوں سمیت 80 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں، لینڈ سلائیڈنگ سے 30مکان متاثر اور 400افراد بے گھر ہوگئے ہیں، مغربی جاوا میں شدید بارشوں کا سلسلہ 6 فروری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، مقامی حکام نے متاثرہ علاقوں کے قریب رہائش پذیر افراد کو محتاط رہنے اور لینڈ سلائیڈ کے خطرے والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی کیونکہ غیر مستحکم مٹی کے باعث مزید نقصانات کا اندیشہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!