منگل, جنوری 27, 2026
ہومپاکستانموثر کسٹمز انفورسمنٹ، پیٹرولیم مصنوعات، کپڑے، ٹائروں کی قانونی درآمدات میں اضافہ

موثر کسٹمز انفورسمنٹ، پیٹرولیم مصنوعات، کپڑے، ٹائروں کی قانونی درآمدات میں اضافہ

ممبر کسٹمز آپریشنز ایف بی آر سید شکیل شاہ نے بتایا ہے کہ موثر کسٹمز انفورسمنٹ کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات، کپڑے اور ٹائروں کی قانونی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

کسٹمز ہائوس کراچی میں ورلڈ کسٹمز ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید شکیل شاہ نے بتایا کہ ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے مطابق محکمہ کسٹمز انفرااسٹرکچرل اصلاحات کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم کے ذریعے کلیئرنس میں تاخیر کے خاتمے سے لیکر شفافیت و بہتری آئی ہے، انفورسمنٹ میں ڈیجیٹل انفورسمنٹ سسٹم سمیت دیگر اصلاحات کے ذریعے سمگلنگ روک تھام کی جارہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!