منگل, جنوری 27, 2026
ہومانٹرٹینمنٹمشکل حالات میں اللہ سے رجوع کرنا بے حد اہم، مہوش حیات

مشکل حالات میں اللہ سے رجوع کرنا بے حد اہم، مہوش حیات

نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو اللہ سے براہ راست رجوع کرتی ہوں۔

38سالہ اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں مشکلات اور ذہنی دبائو سے نمٹنے کے طریقوں پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مشکل حالات میں اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنا بے حد اہم ہے، اللہ تعالی سے براہِ راست بات کرنا اور اس پر مکمل بھروسہ رکھنا انسان کو ذہنی وضاحت، باطنی طاقت اور دل کا سکون عطا کرتا ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ یہ عمل انسان کو صبر اور اعتماد کے ساتھ چیلنجز کا سامنا کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے جذباتی مضبوطی اور روحانی نشوونما ہوتی ہے۔

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ ان کا یہ نقط نظر روزمرہ زندگی میں توازن اور سکون برقرار رکھنے کے لیے ایمان اور دل سے کی گئی دعا کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا یہ نقطہ نظر دوسروں کو بھی روحانیت اور اعلی طاقت پر یقین کے ذریعے طاقت حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!