الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر پنجاب اسمبلی کے 41 ارکان کی رکنیت بحال کردی۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانیوالے 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے، رکنیت معطل ہونے کے باعث 9 ارکان اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق معطل ارکان کی فہرست سیکیورٹی عملے کو فراہم کر دی گئی ہے۔


