رواں مالی سال کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال (جون2024-25ئ) کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.26 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.50 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.76 ارب ڈالر تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق 16جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 21.25 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.088 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.171 ارب ڈالر تھا جو 2.52ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.582ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 408ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


