منگل, جنوری 27, 2026
ہومتازہ ترینچین کا میانمار میں عام انتخابات کے ذریعے امن و مفاہمت کے...

چین کا میانمار میں عام انتخابات کے ذریعے امن و مفاہمت کے لئے تمام فریقین کی حمایت کا اظہار

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین عام انتخابات کے ذریعے میانمار میں وسیع، مستحکم اور دیرپا امن و مفاہمت کے حصول اور کشیدہ صورتحال میں جلد ازجلد کمی کے لئے تمام فریقین کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان گو جیاکن نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں یہ بات میانمار میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے اختتام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین، روس، بھارت، متعلقہ آسیان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے انتخابات کے جائزے کے لئے اپنے مبصر بھیجے ہیں۔ انتخابی عمل منظم اور ہموار رہا ہے جس میں رائے دہندگان نے فعال طور پر حصہ لیا۔ چین اس حوالے سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میانمار کے عوام کے انتخاب کا احترام کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے اور میانمار میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے تعمیری معاونت فراہم کرنا جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!