جنیوا (شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی اختیار کرنے کی بتائی گئی وجوہات درست نہیں ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسیس نے یہ بات سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے خبردار کیا کہ اس اقدام سے امریکہ اور دنیا دونوں غیر محفوظ ہوں گے۔ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی طرف سے ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی اختیار کرنے کے انتظامی حکم نامے پر دستخط کئے تھے۔
ٹیڈروس نے توقع ظاہر کی کہ امریکہ مستقل میں عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ فعال کردار ادا کرے گا۔


