منگل, جنوری 27, 2026
ہومتازہ ترینچین کا 2026 میں شدید موسمی حالات کی پیش گوئی کے نظام...

چین کا 2026 میں شدید موسمی حالات کی پیش گوئی کے نظام کو مزید جدید کرنے کا فیصلہ

بیجنگ (شِنہوا) چین 2026 میں پیش گوئی کے ایک نئے طرز کے نظام کی ترقی کو تیز کرے گا تاکہ شدید موسمی اور ماحولیاتی واقعات کی پیش گوئی اور پیشگی انتباہ کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

چین کی موسمیاتی انتظامیہ کے سربراہ چھن ژین لین نے موسمیاتی امور سے متعلق ایک قومی کانفرنس میں کہا کہ ملک فوری انتباہ کا ایک نیا نظام آزمائشی طور پر متعارف کرائے گا، سمندری طوفانوں اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کو مزید درست بنانے کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرے گا اور انتہائی موسمی حالات کے لئے پیش گوئی کی نئی مصنوعات تیار کرے گا۔

چھن نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چین نے سیلابی موسم سے قبل پیشگی پیش گوئی کر کے اور سمندری طوفانوں کے راستوں کی پیش گوئی میں غلطیوں کو کم کر کے شدید موسمی آفات کا موثر انداز میں مقابلہ کیا ہے۔ موسمیاتی اداروں نے آفات سے نمٹنے کی تیاری اور وسائل کے بہتر انتظام کے لئے دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ تعاون کو بھی مضبوط بنایا ہے۔

چھن کے مطابق 2026 میں زرعی شعبے کے لئے موسمیاتی خدمات کے ایک نئے نظام کی ترقی کو تیز کرنے، زرعی موسمی وسائل کا جامع سروے اور زون بندی کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!