رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 223 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث سرکلر ڈیٹ 1837ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 225 ارب روپے کم کرنے کے معاہدوں کے 2 ماہ بعد بھی پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا، جون 2025 میں سرکلر ڈیٹ 1614ارب روپے تھا۔
ستمبر 2025میں بینکوں کیساتھ حکومت نے معاہدے کئے جس کے بعد اکتوبر اور نومبر 2025ء کے 2ماہ کے دوران پاور سرکلر ڈیٹ کا سرکلر ڈیٹ 144ارب روپے بڑھا۔
نومبر 2025ء تک بجلی شعبے کا سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 837ارب روپے رہا جو ستمبر 2025ء میں ایک ہزار 693ارب اور جون 2025میں ایک ہزار 614ارب روپے تھا۔
ستمبر 2025ء میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کیلئے وفاقی حکومت اور 18 کمرشل بینکوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔


