آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں زمین تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق نواحی علاقے پکھڑال میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو و پولیس حکام موقع پر پہنچے اور نعشوں و زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور منتقل کر دیا جبکہ علاقے میں مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔


