پیر, جنوری 26, 2026
ہومتازہ ترینسنہری دور کا آغاز، ہانگ کانگ کو جدت اور ٹیکنالوجی کا عالمی...

سنہری دور کا آغاز، ہانگ کانگ کو جدت اور ٹیکنالوجی کا عالمی مرکز بنائیں گے، چیف ایگزیکٹو

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ سائنس، جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے شعبے ہانگ کانگ کے ترقی یافتہ اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز ہانگ کانگ اکیڈمی آف سائنسز کے قیام کی دسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جان لی نے ہانگ کانگ کو سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کا عالمی مرکز بنانے کے ایچ کے ایس اے آر کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کی مرکزی حکومت کی بھرپور حمایت، ٹیکنالوجی پر مرکوز شمالی شہروں کی تیز رفتار ترقی، اور ہانگ کانگ اکیڈمی آف سائنسز جیسے اہم اداروں کا مسلسل کردار اس عزم کی مضبوط بنیاد ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہانگ کانگ اکیڈمی آف سائنسز کے صدر ڈینس لو یوک مِنگ نے موجودہ دور کو ہانگ کانگ میں تکنیکی جدت کے لئے ایک "سنہری دور” قرار دیا۔ انہوں نے شہر کے سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ طبقے پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہانگ کانگ کی سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کے عالمی مرکز کے طور پر شناخت قائم کرنےکے لئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔

انگ کانگ نے سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2024 کے دوران تحقیق و ترقی پر مجموعی اخراجات میں دو گنا سے زائد اضافہ ہوا جبکہ اسی مدت میں اس شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد میں بھی تقریباً 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ہانگ کانگ میں جدت اور ٹیکنالوجی مستقبل کی ترقی کی بنیاد ہیں

چیف ایگزیکٹو نے ہانگ کانگ کو عالمی آئی اینڈ ٹی مرکز بنانے کا عزم کیا ہے

مرکزی حکومت کی بھرپور حمایت سے ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی میں تیزی آئی

اکیڈمی آف سائنسز نے سائنسی تحقیق اور جدت کو نئی سمت دی

ڈینس لو نے موجودہ دور کو تکنیکی جدت کا سنہری زمانہ قرار دیا

تحقیق و ترقی پر اخراجات دس برس میں دوگنا سے زائد بڑھے

آئی اینڈ ٹی شعبے میں ملازمین کی تعداد ستر فیصد بڑھ گئی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!