وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہونگے ملک نہیں چلے گا، نئے صوبے بنانے میں کوئی حرج نہیں۔
لاہور میں نجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ تھنک فیسٹ کے دوسرے روز تاریخی اور تقابلی تناظر میں عالمی عدم مساوات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے سے ٹیکس زیادہ اکٹھا ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا سیاسی برادری لوکل گورنمنٹ سے اتنی خائف کیوں ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر قومی مفاد کے فیصلے کرنے چاہئیں، 18ویں ترمیم میں سب سے بڑا نعرہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی تھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانا انتہائی ضروری ہے، ایکسپورٹ لیڈ اکانومی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔


