حکومت پنجاب نے صوبے میں اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 32ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں زرعی سرکاری اراضی کاشت کیلئے دی جائیگی، اجلاس میں 50ہزار افراد کو کاشت کیلئے سرکاری زمین دینے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی، اسکے علاوہ نوجوانوں کیلئے سی سی ڈی، ایکسائز، ہوم ڈپارٹمنٹ اور دیگر ڈیپارٹمنٹس میں سیکڑوں آسامیوں کی منظوری بھی دیدی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں نئے سفری انقلاب کے بعد اب تحصیل میں بھی شاندار گرین بسں چلیں گی، مریم نواز نے الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کیلئے 1ہزار گرین بسیں منگوانے کی بھی ہدایت کردی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ25مارچ سے الیکٹرک بس میں کیش لیس ادائیگی سسٹم نافذ کیا جائیگا جس کے بعد کیش ادائیگی کی صورت میں مسافر کو الیکٹرک بس میں زیادہ کرایہ ادا کرنے پڑیگا، اس حوالے سے کابینہ نے ٹی کیش کارڈ، بینک کارڈ سسٹم 25 مارچ سینافذ کرنے کی منظوری دیدی۔
پنجاب کی ثقافت، لائیو سٹاک کے فروغ کیلئے تمام اضلاع میں ہارس اینڈ کیٹل شو کروانے کا فیصلہ کیا گیا اور ہر ضلع میں شو کی طرز پر تقریبات منعقد کروانے کا حکم دیا گیا۔


