ہفتہ, جنوری 24, 2026
ہومانٹرنیشنلابوظہبی کو مسلسل دسویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر ہونے کا...

ابوظہبی کو مسلسل دسویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی نے ایک بار پھر عالمی سطح پر مثال قائم کرتے ہوئے مسلسل دسویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، یہ درجہ بندی شہری تحفظ، امن و امان اور عوامی سلامتی کے جامع نظام کی بنیاد پر سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جدید پولیسنگ، موثر قانون نافذ کرنیوالے ادارے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور کمیونٹی کیساتھ مضبوط رابطہ اس کامیابی کے اہم عوامل ہیں، ابوظہبی میں جرائم کی شرح کم ترین سطح پر ہے جبکہ شہریوں اور غیر ملکیوں کیلئے محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، یہی وجوہات ہیں کہ ابوظہبی کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں مسلسل برتری حاصل ہو رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!