ہفتہ, جنوری 24, 2026
ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ، چیف جسٹس کا ماتحت عدلیہ کی یومیہ کارکردگی عوام کے...

لاہور ہائیکورٹ، چیف جسٹس کا ماتحت عدلیہ کی یومیہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا اعلان، سافٹ ویئر تیار

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر عوام کے سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

تیار خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے عوام ایک کلک پر ججز کی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کو ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی نے ٹیم کے ہمراہ چیف جسٹس کو نئے سافٹ ویئر پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بذریعہ سافٹ ویئر عوام کیلئے یہ معلومات دستیاب ہوں گی کہ روزانہ کی بنیاد پر کتنے مقدمات دائر ہوئے، کتنے نمٹائے گئے اور کتنے مقدمات زیر التوا ہیں۔

چیف جسٹس نے آئی ٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ وہ جان سکیں ججز کیا کام کر رہے ہیں، اس سافٹ ویئر کے ذریعے کام نہ کرنے والے ججز کے احتساب میں بھی آسانی ہوگی۔

چیف جسٹس نے سافٹ ویئر کو فوری لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کیساتھ لنک کرنے کا حکم دے دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!