سندھ ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل جج حلف اٹھالیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے جسٹس میران محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس عبد الحمید بھرگڑی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد، جسٹس علی حیدر ادا، جسٹس عثمان علی ہادی اور جسٹس جعفر رضا سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ججز کے اہلخانہ، پراسیکیوٹر جنرل اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


