ہفتہ, جنوری 24, 2026
ہومتازہ ترینچین میں بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کے لئے قومی سبسڈی...

چین میں بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کے لئے قومی سبسڈی متعارف

بیجنگ (شِنہوا) چین نے نگہداشت کی خدمات خریدنے کے خواہش مند معذور بزرگ افراد کی اعانت کے لئے ایک ملک گیر سبسڈی پروگرام شروع کیا ہے۔

چین کی وزارت شہری امور اور وزارت خزانہ کے اعلان کے مطابق یکم جنوری سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت ایسے بزرگ افراد جنہیں اپنی دیکھ بھال کرنے میں مشکلات ہیں، انہیں 12 ماہ کی مدت کے لئے ماہانہ الیکٹرانک ووچرز فراہم کئے جائیں گے، جو گھریلو، کمیونٹی اور ادارہ جاتی سطح پر فراہم کی جانے والی بزرگوں کی نگہداشت کی خدمات کے اخراجات کو جزوی طور پر پورا کریں گے۔

ان ووچرز کی مالیت فی کس 800 یوآن (تقریباً 114 امریکی ڈالر) ماہانہ تک ہے، کھانے، نہانے، گھریلو کام کاج میں مدد، حرکت میں سہولت، ہنگامی اور طبی امداد، بحالی کی نگہداشت اور دن کے وقت کی دیکھ بھال جیسی وسیع قسم کی خدمات کے لئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!