ہفتہ, جنوری 24, 2026
ہومپاکستانپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد متفقہ طور...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد متفقہ طور پر منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے سانحہ گل پلازہ پر حکومت و اپوزیشن کی متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

جمعہ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قانون سازی کے متعدد اہم نکات زیر بحث آئے، اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی جبکہ سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا گیا۔

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں سانحہ گل پلازہ پر حکومت اور اپوزیشن کی دستخط شدہ مشترکہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت، متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آگ سے بچائو کے انتظامات کئے جائیں، علاوہ ازیں سانحے کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔

سینیٹر شیری رحمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ حادثے سے متعلق تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، اس قرارداد پر ہمیں اعتراض نہیں، ہم نے اس پر دستخط کئے ہیں، سانحہ گل پلازہ سنگین حادثہ تھا، ہم اس قرارداد کو سراہتے ہیں، یہ ہمارے لئے کسی شہر کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے، وفاقی حکومت بھی امداد فراہم کرے، سارے ملک کے باشندے وہاں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی اور شہریوں کی مکمل ذمہ داری لیتی ہے، معاملے کو سیاست یا لسانیت کا مسئلہ نہ بنایا جائے، یہاں پر فورا اٹھارویں ترمیم کی بات کر دی جاتی ہے، آپ کے وزراء کراچی کو الگ کرنے کی بات کرتے ہیں، ہم نے اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، آپ اس وقت کہاں تھے؟، نعشوں پر سیاست نہ کی جائے۔بعد ازاں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!