اسلام آباد پولیس نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کو سرینا ہوٹل کے باہر انڈر پاس کے قریب ہائیکورٹ بار عہدیداران اور وکلا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹس جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔
گرفتاری کے وقت پولیس نے کوریج کرنیوالے صحافیوں سے موبائل بھی چھین لئے۔
دوسری جانب صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد علی گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر اور سیکرٹری بار پر تشدد کیا گیا، گاڑی کے شیشے توڑ کر ایمان اور ہادی کو گرفتار کیا گیا۔


