بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی اعلیٰ سطح کی وسعت کے ذریعے برازیل کے ساتھ تعاون کے مزید مواقع فراہم کرے گی۔
شی جن پھنگ نے برازیل صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں انہوں نے اور لولا نے مشترکہ طور پر چین۔برازیل تعلقات کو ایک زیادہ منصفانہ دنیا اور زیادہ پائیدار کرہ ارض کے لئے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی سطح تک لے جانے کا اعلان کیا تھا۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چین۔برازیل مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر نے مضبوط رفتار حاصل کی ہے، دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی مزید گہری ہوئی ہے اور یہ عالمی جنوب کے ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کی ایک مثال بن چکی ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ سال چین کے 15 ویں 5 سالہ منصوبے کے دور کا آغاز ہے۔ چین برازیل کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو ہمہ گیر طور پر گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ مزید روشن مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔
شی نے موجودہ غیر مستحکم بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں کہا کہ چین اور برازیل دونوں عالمی جنوب کے اہم ممالک ہیں جو عالمی امن و استحکام کے تحفظ اور عالمی نظم ونسق کی بہتری میں ایک تعمیری قوت ہیں۔


