ہفتہ, جنوری 24, 2026
ہومتازہ ترینچائنہ کوسٹ گارڈ نے الٹنے والے بحری جہاز کے فلپائنی ملاحوں کو...

چائنہ کوسٹ گارڈ نے الٹنے والے بحری جہاز کے فلپائنی ملاحوں کو بچا لیا

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے جنوبی بحیرہ چین میں ایک جہاز کے حادثے کے بعد عملے کے 13 فلپائنی ارکان کو بچا لیا ہے۔

جمعہ کی صبح سویرے سی سی جی کو اطلاع ملی کہ ایک غیر ملکی مال بردار جہاز چین کے ہوانگ یان ڈاؤ سے 55 سمندری میل دور شمال مغرب میں الٹ گیا ہے جس پر فلپائن سے تعلق رکھنے والے عملے کے 21 ارکان سوار تھے۔

اطلاع موصول ہونے پر سی سی جی نے امدادی کارروائی کے لئے دو جہاز روانہ کئے۔

سی سی جی کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!