جمعہ, جنوری 23, 2026
ہومپاکستانپاکستان اور کینیڈا کا باہمی تعاون کے فروغ، تعلقات مضبوط بنانے کا...

پاکستان اور کینیڈا کا باہمی تعاون کے فروغ، تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اوٹاوا میں کینیڈین وزیر خارجہ کے پارلیمانی سیکرٹری اور رکن پارلیمنٹ رابرٹ اولیفینٹ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہائی کمشنر محمد سلیم نے آئندہ ہونیوالی مختلف دوطرفہ سرگرمیوں، تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق تقریبات اور رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

ذرائع کے مطابق فریقین نے باہمی تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!