جمعہ, جنوری 23, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان ٹیم کے کیمپ کیلئے طلبی، بابر اعظم کا بگ بیش لیگ...

پاکستان ٹیم کے کیمپ کیلئے طلبی، بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم

پی سی بی کی جانب سے سٹار بیٹسمین بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ کیلئے طلب کیا گیا ہے جس کے بعد آسٹریلیا کرکٹ لیگ بگ بیش لیگ میں انکا سفر ختم ہو گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے باقی میچز کیلئے عدم دستیابی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سڈنی سکسرز کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ کیلئے طلب کیا گیا ہے، انکو اگلی اسائنمنٹس کیلئے لگائے جانیوالے کیمپ کیلئے واپس بلایا گیا ہے، بابر اعظم اب بی بی ایل کے بقیہ فائنلز سیریز کے میچز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔

سڈنی سکسرز نے بی بی ایل میں شرکت پر بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!