اتوار, جنوری 18, 2026
ہومپاکستانشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت، صدر، وزیراعظم کا اظہار تشویش، جلد...

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت، صدر، وزیراعظم کا اظہار تشویش، جلد صحت یابی کی دعاء

صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعاء کی ہے۔

جاری الگ الگ بیانات میں صدر مملکت آصف زرداری نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھجواتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دلوں میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بے حد احترام ہے، اللہ تعالی شاہ سلمان کو تندرستی، عمر دراز اور قیادت کی مزید ہمت عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی صحت کیلئے پوری پاکستانی قوم دعاء گو ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم الحرمین شریفین کی صحت خرابی پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی فرمانروا کی عزت و تکریم کرتے اور ان جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!