جمعہ, جنوری 16, 2026
ہومتازہ ترینچین میں 2025 کے دوران ماحولیاتی صورتحال میں مزید بہتری ریکارڈ

چین میں 2025 کے دوران ماحولیاتی صورتحال میں مزید بہتری ریکارڈ

بیجنگ (شِنہوا) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آلودگی کے خلاف مسلسل کوششوں اور ماحول دوست ترقی کے فروغ کے باعث چین میں 2025 کے دوران ماحولیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

2026 کی قومی ماحولیاتی تحفظ کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2025 میں ملک بھر میں پی ایم 2.5 کی اوسط مقدار 28 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 4.4 فیصد کم ہے۔

2025 میں صاف ستھری ہوا کے دنوں کی شرح 1.9 فیصد پوائنٹس اضافے سے 89.3 فیصد تک پہنچ گئی۔

2025 میں ملک بھر میں زمینی سطح کے آبی ذخائر میں سے 91.4 فیصد کو "اچھی معیار” کی درجہ بندی حاصل رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد پوائنٹ اضافہ ہے۔

ساحلی پانیوں میں صاف اور اچھے معیار والے پانی کی شرح 84.9 فیصد رہی جو 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ تھی۔

وزارت ماحولیات و قدرتی ماحول نے 2026 کے لئے بھی اپنی اہم ترجیحات طے کی ہیں جن میں آلودگی کی روک تھام کو مزید آگے بڑھانا، ماحولیاتی نگرانی کو مضبوط بنانا اور تکنیکی جدت کو تیز کرنا شامل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!