جمعہ, جنوری 16, 2026
ہومانٹرنیشنلایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکی مندوب مائیک والٹز نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں جاری قتل و غارت کو روکنے کیلئے تمام آپشنز زیر غور ہیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے بہادر عوام کیساتھ کھڑا ہے، ایران میں تشدد اور جبر سے عالمی امن پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایران نے حزب اللہ اور حماس جیسی تنظیموں کی فنڈنگ کی اور مشرق وسطی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی، صدر ٹرمپ عمل پر یقین رکھتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایران میں سر نہ ڈھانپنے پر خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا، ایرانی حکومت کمزور ہو گئی ہے، ایران بات چیت کا کہتا ہے مگر عمل کچھ اور کرتا ہے، انکا طرز عمل مذاکرات کے برعکس ہے، صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف تمام آپشن کھلے رکھے ہیں۔

برطانوی مندوب نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں ہزاروں افراد ہلاک اور متعدد گرفتار ہونے کی رپورٹس تشویشناک ہیں، حکومت نے انٹرنیٹ بند کیا لیکن ویڈیوز خوفناک حقیقت ظاہر کر رہی ہیں، مظاہروں کو غیر ملکی حمایت یافتہ کہنا جھوٹ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایرانی عوام، خواتین بہادری سے اور وقار کیساتھ آزادی کے حق میں آواز بلند کر رہی ہیں، ایران عوام کے بنیادی حقوق اور احتجاج کے حق کا احترام کرے، ایرانی حکام کو عوام کا تحفظ کرنا چاہئے نہ کہ ظلم و جبر ڈھانا چاہئے۔

روسی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کیخلاف امریکا کے طاقت کے استعمال اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، روس ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہر کوشش کی مذمت کرتا ہے، ایران میں بیرونی مداخلت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام فریق بات چیت سے حل نکالیں، اقتصادی پابندیاں اور دھمکیوں کی پالیسی غیر منصفانہ اور نقصان دہ ہے، عالمی قوانین اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے، تشدد اور فوجی دبا کی بجائے سفارتکاری اور مکالمہ ہی حل ہے۔

یونانی مندوب نے کہا کہ خطے میں کشیدگی انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے، تمام فریق صبر و تحمل سے کام لیں اور بات چیت کو ترجیح دیں، انسانی حقوق کے تحفظ کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی حل اور بین الاقوامی تعاون ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے، عالمی برادری کو یکجا ہو کر کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

ڈنمارک کے مندوب نے کہا کہ ایران میں جاری کشیدگی خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے، تمام فریق صبر و تحمل سے کام لیں، انسانی حقوق اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

انکا کہنا تھا کہ اختلافات کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہئے، غیر ضروری فوجی دبائو اور دھمکیوں سے حالات مزید خراب ہوتے ہیں، عالمی برادری خطے میں استحکام کیلئے متحد کردار ادا کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!