کینیڈا: تنظیم آرائیاں سعودی عرب کے صدر اور کینیڈا وسعودی عرب کے ممتاز بزنس مین چوہدری محمد بشیر کی خصوصی دعوت پر کینیڈا کے فنانس منسٹر شفقت میاں نے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع کو پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اعزاز قرار دیا جا رہا ہے کہ الحمد اللہ شفقت میاں پہلے پاکستانی نژاد شخصیت ہیں جو کینیڈا کے فنانس منسٹر کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔کینیڈا میں منعقدہ اس پر وقار تقریب میں کینیڈا بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس تاریخی لمحے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ تقریب میں ممبر آف نیشنل پارلیمنٹ کینیڈا، ایم پی رانا اسلم نے بھی خصوصی شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فنانس منسٹر شفقت میاں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے کینیڈا کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سماجی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ تنظیم آرائیاں سعودی عرب کے صدر چوہدری محمد بشیر نے معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات اوور سیزر پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے اس کامیاب انعقاد کو سراہا۔چوہدری محمد بشیر کی فیملی کی جانب سے فنانس منسٹر شفقت میاں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شیلڈ پیش کی گئی۔


