بدھ, جنوری 14, 2026
ہومتازہ ترینسنکیانگ کی اہم ریلوے پورٹ سے چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی ریکارڈ...

سنکیانگ کی اہم ریلوے پورٹ سے چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی ریکارڈ آمد و رفت

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں ایک اہم ریلوے پورٹ الاشانکو، جسے الاتاؤ پاس بھی کہا جاتا ہے، سے 2025 میں چین-یورپ (وسطی ایشیا) مال بردار ٹرینوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد و رفت ہوئی ہے۔ یہ عالمی سپلائی چین کے استحکام میں اس راہداری کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

مقامی کسٹمز حکام کے مطابق گزشتہ سال اس پورٹ سے مجموعی طور پر 8 ہزار 165 مال بردار ٹرینیں گزریں جو 2024 کے مقابلے میں 6.3 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

کسٹمز آفیسر صوفیہ عمر جان نے بتایا کہ معائنہ کے جدید نظام اور تصویری شناخت کی ٹیکنالوجی کے وسیع استعمال سمیت کارکردگی بڑھانے کے اقدامات نے ٹرینوں کی آمد کے فوراً بعد ان کے معائنے اور کلیئرنس کو ممکن بنا دیا ہے۔

صوفیہ عمر جان نے کہا کہ ان اقدامات نے پورٹ پر انتظار کے وقت میں نمایاں کمی کی ہے۔ 2025 میں الاشانکو نے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 30 مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت کا ریکارڈ قائم کیا جبکہ مجموعی کلیئرنس کے وقت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 18.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

سٹیشن کے آپریشنز منیجر چھن ژی بن نے بتایا کہ اوسطاً واپس آنے والی ایک مال بردار ٹرین اب تقریباً 2 گھنٹے کے اندر گیج کی تبدیلی اور دوبارہ لوڈنگ کے طریقہ کار کو مکمل کر سکتی ہے۔

کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق الاشانکو سے گزرنے والی مال بردار سروسز اب 128 روٹس پر محیط ہیں جو چین کو جرمنی اور پولینڈ سمیت 21 ممالک سے ملاتی ہیں۔ ان ٹرینوں کے ذریعے لائے جانے والے سامان میں آٹو پارٹس اور الیکٹرانک مصنوعات سے لے کر روزمرہ کے استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔

قازقستان کی سرحد پر واقع الاشانکو پورٹ چین کو وسطی ایشیا اور یورپ سے ملانے والی نقل و حمل کی ایک اہم راہداری کے طور پر کام کرتی ہے۔ 2011 میں پہلی چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس کے آغاز نے چین کے شمال مغربی سرحدی علاقے کو ملک کی کھلے پن کی کوششوں کے صف اول میں بدل دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!