بدھ, جنوری 14, 2026
ہومانٹرنیشنلصدر ٹرمپ ایران کیساتھ سفارتکاری کو ترجیح دینا چاہتے ہیں، امریکہ

صدر ٹرمپ ایران کیساتھ سفارتکاری کو ترجیح دینا چاہتے ہیں، امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایران کیساتھ سفارتکاری کو ترجیح دینا چاہتے ہیں، ایران عوامی سطح پر کچھ اور امریکا سے کچھ اور بات کررہا ہے، صدر ٹرمپ نے ایران میں انٹرنیٹ کے معاملے پر ایلون مسک سے بات کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ایران کیساتھ معاملات سفارت کاری سے حل کرنا چاہتے ہیں، ضرورت پڑی تو فوجی طاقت استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا میں عبوری حکام نے سیاسی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے، وینزویلا کیساتھ توانائی کے معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!