منگل, جنوری 13, 2026
ہومپاکستانلاڑکانہ، ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا

لاڑکانہ، ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ڈاکوئوں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا، زیر تربیت اہلکار چھٹیوں کے بعد ٹریننگ سکول واپس آرہے تھے کہ ڈاکوئوں نے گھیر لیا، ڈاکو پولیس اہلکاروں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ لاڑکانہ کے نواحی علاقے رتودیرو کے قریب پیش آیا۔

ایس ایس پی احمد فیصل نے کہا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کیلئے پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ہے، فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!