اتوار, جنوری 11, 2026
ہومپاکستانپنجاب، موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع، تعلیمی ادارے...

پنجاب، موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے

حکومت پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی، تعلیمی ادارے 18 جنوری تک بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق فیصلہ سوشل میڈیا پیج پر کئے گئے عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا جس میں واضح اکثریت نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی، عوامی مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19جنوری سے کھلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عوامی سروے میں تقریبا 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کی حمایت کی جبکہ 13فیصد افراد نے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولنے کے حق میں ووٹ دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق وزیر تعلیم کے پول میں 19جنوری کے حق میں 1لاکھ 54ہزار 178آراء موصول ہوئیں جبکہ 12جنوری کے حق میں 24ہزار 829ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق فیصلہ شدید سردی اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!