موسم کی خرابی کے باعث مختلف ایئرپورٹس پر 50 پروازوں کی آمد و روانگی 11 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے سبب 6 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا۔
حکام کے مطابق ریاض اور دبئی کی 3 پروازوں کو پشاور اور لاہور ایئرپورٹ پر اتارا گیا جبکہ مسقط، ابو ظہبی اور دبئی سے پشاور کی 3پروازوں کو اسلام آباد لینڈ کروایا گیا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے ریاض اور جدہ کی 2پروازیں 9اور 10گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 21پروازیں ایک سے 11گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی کی11، لاہور کی 10، ملتان کی 3، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور کی 2، 2پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔


