ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومپاکستانبلوچستان کابینہ، سرکاری ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم، پیشگی میڈیکل ادائیگیوں و...

بلوچستان کابینہ، سرکاری ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم، پیشگی میڈیکل ادائیگیوں و عوامی انڈومنٹ فنڈ کے آڈٹ کا فیصلہ

بلوچستان کابینہ نے عام آدمی کیلئے بھی الیکٹرک بائیکس سکیم، سرکاری ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کروانے، پیشگی میڈیکل ادائیگیوں و عوامی انڈومنٹ فنڈ کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔

جمعہ کو وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21واں اجلاس ہوا جس میں کابینہ ارکان نے وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں مواصلاتی اور تعلیمی منصوبوں کے آغاز پر اظہارِ تشکر کیا۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ طلبا، ورکنگ ویمن اور سرکاری ملازمین کو 30 فیصد سبسڈی الیکٹرک بائیکس فراہم کئے کئے جائینگے جبکہ عام شہریوں کو بھی آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ لگ بھگ ڈھائی لاکھ صوبائی سرکاری ملازمین کے علاج معالجے پر سالانہ 6سے 7ارب روپے خرچ ہوتے ہیں، صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کروانے جبکہ پیشگی میڈیکل ادائیگیوں اور عوامی انڈومنٹ فنڈ کے آڈٹ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!