ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومپاکستانحکومت پنجاب پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں ترمیم پر رضا مند

حکومت پنجاب پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں ترمیم پر رضا مند

حکومت پنجاب نے عدالتی اختیارات کی واپسی کیلئے پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں ترمیم پر رضا مندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق نئی مجوزہ ترامیم میں ریٹائرڈ سیشن ججز پر مشتمل ٹربیونل ختم کرکے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن ججز کو بطور ٹربیونل مقرر کرنے کی خدمات لی جائیں گی، قبضے سے متعلق ضلعی کمیٹیوں کو درخواستیں بھیجنے کا اختیار سول جج کو دیا جائے گا، کمیٹی براہ راست زیر التوا کیسز پر فیصلہ نہیں کر سکے گی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ترامیم کے تحت پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کی درخواست سنے جانے کا فیصلہ سول جج کرے گا، ترمیم کے بعد ایسے کیسز جو پہلے ہی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور ان میں درخواست گزاروں نے ناجائز قبضہ کئے جانے کو درخواست کا حصہ بنایا ہے کو ضلعی کمیٹیوں کے پاس بھیجنے کا اختیار سول جج کے پاس ہوگا۔

نئی ترمیم کے مطابق دونوں میں سے ایک فریق خود سول عدالت میں کیس کمیٹی کے پاس بھیجنے کی درخواست کرے گا جس کے بعد سول جج کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ کیس کو کمیٹی کے پاس بھیجے گا یا نہیں۔

علاوہ ازیں حکومت ٹربیونلز کے لئے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن ججز کی خدمات لے گی، اس سے قبل ٹربیونلز کی سربراہی ریٹارئرڈ ججز کو دی گئی تھی، ریٹائرڈ سیشن ججز پر مشتمل ٹربیونل کو ختم کردیا جائے گا، جب کہ ٹربیونل کے عبوری حکم کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق نئی ترامیم میں عدلیہ اور وکلا تنظیموں کو بھی آن بورڈ لیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!