ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومانٹرنیشنلایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا قومی اتحاد پر...

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا قومی اتحاد پر زور، امریکہ پر شدید تنقید

تہران (شِنہوا) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز ایرانی عوام پر اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا ہے کہ کچھ مظاہرین امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خامنہ ای نے یہ بات قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران کہی جبکہ ملک کو بڑھتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کا سامنا ہے۔

سپریم لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کسی دوسرے ملک کے صدر کو خوش کرنے کے لئے اپنی ہی سڑکیں برباد کر رہے ہیں۔

خامنہ ای نے امریکی رہنما سے کہا کہ وہ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران "تخریب کاروں” کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گا اور "متکبر” امریکی صدر کو اقتدار سے ہٹا دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!