اتوار, جنوری 11, 2026
ہومتازہ ترینچین میں فیکٹری کی سطح پر قیمتوں میں گراوٹ دسمبر کے دوران...

چین میں فیکٹری کی سطح پر قیمتوں میں گراوٹ دسمبر کے دوران مزید سکڑ گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں فیکٹری کی سطح پر قیمتوں میں بہتری کے مزید آثار دیکھنے میں آئے جبکہ ان میں گراوٹ کی رفتار مزید سست ہوگئی۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق چین کا پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی)، جو فیکٹری کی سطح پر اشیاء کی لاگت کی پیمائش کرتا ہے، دسمبر میں سالانہ بنیاد پر 1.9 فیصد کم ہو گیا، جو پچھلے ماہ کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پورے سال 2025 کے دوران پی پی آئی میں مجموعی طور پر 2.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہانہ بنیاد پر دسمبر میں پی پی آئی میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا جو نومبر میں ریکارڈ کئے گئے اضافے سے 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ چین کا کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی)، جو مہنگائی کا ایک اہم پیمانہ ہے، دسمبر میں گزشتہ سال کے مقابلے 0.8 فیصد بڑھا جبکہ پورے سال 2025 میں سی پی آئی تقریباً مستحکم رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!