اتوار, جنوری 11, 2026
ہومتازہ ترینچین کے سنکیانگ میں نئی توانائی ذخیرہ کرنے کی نصب شدہ صلاحیت...

چین کے سنکیانگ میں نئی توانائی ذخیرہ کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں اضافہ

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار خطے میں نئی توانائی ذخیرہ کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 2025 کے اختتام تک 2 کروڑ ایک لاکھ 50 ہزار کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ گرڈ سنکیانگ الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق اس پیشرفت سے سنکیانگ کی ملک کے لئے توانائی کا اہم مرکز بننے کی کوششوں میں مدد ملتی ہے۔ 2025 کے اختتام تک خطے کی نئی توانائی کی صلاحیت 16 کروڑ 10 لاکھ کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

نئی توانائی ذخیرہ کرنے کا جدید نظام قابل تجدید توانائی کے اتار چڑھاؤ والے مسائل حل کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔ ذخیرہ کرنے کا یہ نظام مختلف ٹیکنالوجیز پر مشتمل ہے جن میں لیتھیئم آئرن فاسفیٹ، آل وینڈیئم فلو بیٹری اور فلائی ویل سٹوریج شامل ہیں۔

سال 2025 میں اس سسٹم کی چارجنگ کے لئے استعمال ہونے والی بجلی 9.1 ارب کلو واٹ آور رہی جبکہ ڈسچارجنگ 7.7 ارب کلو واٹ آور رہی۔

کمپنی کے پن بجلی اور نئی توانائی کے محکمے کے سربراہ لی گو چھنگ نے کہا کہ یہ کامیابی سنکیانگ کے لئے ایک صاف توانائی پیدا کرنے والے علاقے سے مضبوط توانائی ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے والے علاقے میں تیز رفتار منتقلی کی نشاندہی کرتی ہے جس سے صاف توانائی کے استعمال کے معیار میں اضافہ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!