امریکہ نے 66 عالمی تنظیموں سے نکلنے کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کیا۔
اس حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 66 عالمی تنظیمیں امریکا کے بجائے اپنا ایجنڈا پروان چڑھاتی ہیں۔
انتظامیہ نے کہا کہ ان عالمی تنظیموں کے ایجنڈے سے امریکا کی خودمختاری اور خوشحالی کو خطرہ ہے۔


