ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومانٹرنیشنلٹرمپ کا گرین لینڈ کے حصول کے لئے فوجی طاقت کے استعمال...

ٹرمپ کا گرین لینڈ کے حصول کے لئے فوجی طاقت کے استعمال سمیت مختلف آپشنز پر غور

واشنگٹن(شِنہوا)وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم ڈنمارک کے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لئے فوجی طاقت کے استعمال سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

کیرولین نے شِنہوا کو ایک ای میل بیان میں کہا کہ صدر اور ان کی ٹیم خارجہ پالیسی کے اس اہم مقصد کے حصول کے لئے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور یقیناً فوجی طاقت کے استعمال کا آپشن ہمیشہ کمانڈر ان چیف کا صوابدیدی اختیار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنا امریکہ کی قومی سلامتی ترجیح ہے اور آرکٹک خطے میں ہمارے حریفوں کو روکنے کے لئے بہت اہم ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!