بھارت میں میچز نہ کھیلنے کے معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ای میل موصول ہو گئی ہے۔
ذرائع بی سی بی کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو گزشتہ رات گئے موصول ہونیوالی جوابی ای میل تھی۔
بی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اپنی ای میل میں بنگلادیش سے ٹورنامنٹ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات سے متعلق پوچھا ہے اور ان سیکیورٹی خدشات کی نوعیت اور تفصیل کے حوالے سے بھی معلوم کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی آئی سی سی کو آج تفصیلی جواب دیگا ۔


