جمعہ, جنوری 9, 2026
ہومتازہ ترینچین نے جاپان کو برآمد کی جانے والی دوہرے استعمال کی اشیاء...

چین نے جاپان کو برآمد کی جانے والی دوہرے استعمال کی اشیاء پر کنٹرول سخت کر دیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین نے جاپان کو برآمد کی جانے والی دوہرے استعمال کی اشیاء پر کنٹرول سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پر منگل سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ ملک نے جاپانی فوجی صارفین، جاپان کے فوجی استعمال اور کسی بھی ایسے دیگر صارفین یا استعمال کے مقاصد کے لئے جو جاپان کی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں مدد دیں، دوہرے استعمال کی تمام اشیاء کی برآمد ممنوع قرار دے دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک یا خطے کی تنظیمیں یا افراد، جو مذکورہ بالا ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چین سے تعلق رکھنے والی دوہرے استعمال کی اشیاء جاپان کی تنظیموں یا افراد کو منتقل یا فراہم کریں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ چین کے متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عدم پھیلاؤ جیسے بین الاقوامی فرائض کی تکمیل کے لئے کیا گیا ہے۔

وزارت کے ایک ترجمان نے نشاندہی کی کہ جاپانی رہنما نے حال ہی میں چین کے تائیوان خطے کے بارے میں غلط بیانات دیئے ہیں، جن میں آبنائے تائیوان میں فوجی مداخلت کے امکان کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں، ایک چین اصول کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور اپنی نوعیت اور اثرات کے اعتبار سے نہایت سنگین ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!