پنجاب کابینہ نے خواتین و غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں بارے آئینی ترمیمی بل 2025ء ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے تجاویز مسترد کردیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے خواتین اور غیر مسلم نشستوں کا موجودہ آئینی طریقہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔
کابینہ نے وزارتِ قانون کو فیصلے سے آگاہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے وفاق کو باضابطہ جواب دینے کی منظوری بھی دے دی۔
واضح رہے کہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری نے بل مسترد کر دیا تھا جبکہ پنجاب کابینہ نے سٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی ہے۔


