بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کسی صورت بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔
بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہم ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہیں جائیں گے، آئی سی سی کا سری لنکا یا بنگلادیش کو وینیو کے طور پر سلیکٹ کرنا الگ معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے لئے غیر محفوظ ہے لہٰذا کھلاڑیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔


