ڈی جی خان سیمنٹ نے پاکستان کی سب سے بڑی سنگل یومیہ کلنکر لائن کے قیام کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نئی کلنکر لائن کی یومیہ پیداواری صلاحیت 11 ہزار ٹن ہوگی جو ملکی صنعتی تاریخ میں اہم سنگ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کلنکر صلاحیت میں اضافہ سیمنٹ سیکٹر کی لاگت موثر بنانے اور بڑھتی تعمیراتی طلب پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، یہ توسیع پاکستان کے تعمیراتی اور انفرا اسٹرکچر شعبے کیلئے مضبوط سپلائی بنیاد فراہم کرے گی۔
حکام کے مطابق ملکی صنعت میں بڑھتی سرمایہ کاری پاکستان کی معاشی سمت، استحکام اور طویل المدتی ترقی پر مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔


