جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومپاکستانبلوچستان، شدید سردی کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر، زیارت میں درجہ حرارت...

بلوچستان، شدید سردی کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر، زیارت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

بلوچستان میں شدید سردی کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ژوب میں صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب اور بعض مقامات پر اس سے بھی نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7،تربت میں 11، نوکنڈی میں 3 اور چمن میں 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کے مطابق صوبے کے ساحلی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے جہاں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!