بنگلادیشی حکومت نے انڈین پریمیر لیگ کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگادی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بھارتی لیگ پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھی اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔


