اوگرا نے تین نجی کمپنیوں کی گیس فروخت کیلئے لائسنس حصول بارے درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔
ذرائع کے مطابق نجی کمپنیوں کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وہ گیس فیلڈز سے براہ راست گیس خرید کر سوئی ناردرن اور سدرن کا نیٹ ورک استعمال کر کے گیس فروخت کرنا چاہتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اوگرا درخواستوں پر 16 جنوری کو سماعت کرے گی۔


