جمعہ, جنوری 9, 2026
ہومتازہ ترینچین کی مشرقی بڑی بندرگاہ سے سال 2025 کے دوران 1.4 ارب...

چین کی مشرقی بڑی بندرگاہ سے سال 2025 کے دوران 1.4 ارب ٹن سامان کی نقل وحمل

ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کی ننگ بو- ژو شان بندرگاہ سے سال 2025 کے دوران سامان کی نقل وحمل 1.4 ارب ٹن سے تجاوز کر گئی، جس سے یہ بندرگاہ مسلسل 17 ویں سال سامان کی مال برداری کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہی۔

بندرگاہ کے مطابق 2 بڑے کنٹینر ٹرمینلز اور منتقلی ٹرمینلز کی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے بندرگاہ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

قابل ذکر طور پر تیاؤ ژومن چینل، جو بندرگاہ کا دوسرا 3 لاکھ ٹن گہرا آبی چینل ہے، نے دسمبر 2025 میں کام شروع کر دیا۔

21 ویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ کے کلیدی مرکز کے طور پر ننگ بو-ژو شان نے اپنی عالمی رسائی کو مسلسل توسیع دی ہے۔ 2025 کے اختتام تک اس بندرگاہ نے کنٹینر جہاز رانی کے 300 سے زیادہ روٹس فراہم کئے جو 200 ممالک اور خطوں میں 700 سے زیادہ بندر گاہوں کے ساتھ منسلک ہیں۔

ژے جیانگ، جو چین کے مشرقی ساحل پر ایک معاشی طاقت ہے، نے حالیہ برسوں میں ننگ بو-ژوشان بندرگاہ کی مسابقت اور عالمی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لئے ایک عملی منصوبہ جاری کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!