اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025ء کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 202 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نئے رولز کی منظوری دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 18 فروری 2025ء کو پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز گزٹ آف پاکستان میں شائع کئے گئے، یہ رولز 4 فروری 2025ء سے لاگو ہوں گے۔


